تھرومسو میں کیبل کار دوبارہ کھول دی گئی۔۔سیاحوں کے لیے شاندار موقع

تھرومسو میں کیبل کار مرمت کے بعد سیاحوں کے استعمال کے لیے دوبارہ ماہ اپریل سے کھولی جا رہی ہے۔نئی گونڈولا کاروں کی مرمت کے ساتھ ساتھ مختلف تاریخی،برفانی بھالوؤں اور سیل مچھلی کی تصاویر سے آرائش کی جا رہی ہے تاکہ سیاحوں کو یہ بتایا جا سکے کہ یہ کیبل کار تیاری کے کن تدریجی مراحل سے گزری ہے۔عوامی سطح پر اسے خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔
تھرومسو میں چار سو فٹ کی بلندی پر واقع علاقے اور بلند پہاڑی چوٹیوں کی سیر کے لیے کیبل کارز ایک شاندار ٹرانسپورٹ ہے۔یہ مختلف کوہ پیماؤں کے لیے بھی بہترین اسٹارٹ پوائنٹ فراہم کرتی ہے۔جبکہ کیبل کار ستمبر سے مارچ تک کے درمیانی ٹائم میں پر اسرار شمالی روشنیوں کے فضائی مشاہدے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں۔
تھرومسو کیبل کار دوبارہ سولہ اپریل 16 بروز ہفتہ شروع کی جا رہی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں