یکم مئی کو ایک مسافر کو تھرومس ائیر پورٹ پر کریڈٹ کارڈمیں چھپے چاقو نماء ہتھیار دوران سفر ساتھ لے جانے کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا۔ائیر پورٹ سیکورٹی مینیجر نے بتایا کہ کریڈٹ کارڈ چاقو ایک ایسا خفیہ ہتھیار ہے جو کہ حال ہی میں متعارف ہوا ہے یہ کریڈٹ کارڈکے ساتھ جڑا ہوتا ہے تاہم اسکی موجودگی پر ملزم کو عام چاقو رکھنے والے قانون کا ہی اطلاق ہوات اہے۔لہٰذا مجرم کو ائیر پورٹ پر سر عام ہتھار رکھنے کے الزام میں پولیس نے اسے جرمانے کی سزا دی اور ہتھیار برآمد کر لیا۔تھرومس ائیر پورٹ مینیجر آئرک کائیلینگ Eirik Kileng
۔ تھرومس جزیرے کے لانگنیس انٹر نیشنل ائیرپورٹ کا شمار ناروے کے پانچ مصروف ترین ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے۔
NTB/UFN