سی پیک میں شامل تھرکول بلاک ون سے کوئلہ نکل آیا۔ کوئلہ نکلنے کی خوشی پر سائٹ پر پاکستانی انتظامیہ اور چینی ماہرین نے جشن منایا۔
ڈپٹی سی ای او سائنو سندھ ریسورسز کمپنی عبدالقیوم چوہدری نے کہا کہ تھرکول بلاک ون سائٹ پر کوئلہ 145 میٹر کھدائی کی تکمیل کے بعد نکلا ہے۔ 24 مئی 2012 کو کان کنی کی لیز دی گئی، کوئلے کی سالانہ پیداوار پہلے مرحلے میں 9 ارب ٹن ہوگئی ہے۔ منصوبہ چین کے تاریخی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا اہم منصوبہ ہے، منصوبے کو پاکستان اور چین نےجوائنٹ انرجی ورکنگ گروپ میں شامل کیا ہے۔منصوبہ تجارتی اقتصادی سرگرمیوں کےباعث توانائی، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ بلاک ون میں 1330 میگاواٹ بجلی گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر کول بلاک 1 سے کوئلہ نکلنے پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔