سوموار کے روز ایک اسی سالہ شخص کو دو افراد نے اغواء کر کے حبس بے جاء میں رکھا اور اسکے کارڈ کے ذریعے اسکے بینک اکاؤنٹ کی رقم لوٹ لی۔
تفصیلات کے مطابق ایک اسی سالہ شخص جو کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھر جا رہا تھا وہ پولیس کو ویسٹ فولڈ کی سڑک ای اٹھارہ پر چہل قدمی کرتے ہوئے ملاء۔پولیس کے مطابق اسکی حالت کراب تھی اور اسکی دیکھ بھال کی ضرورت تھی۔
جبکہ اسکے گھر والوں نے بتایا کہ وہ جمعہ کی رات گھر واپس نہ آیا تو انہیں فکر ہوئی اور انہوں نے پولیس کو رپورٹ لکھوائی۔پولیس نے اس شخص کو تلاش کیا تو وہ انہیں ہسپتال کے پاس سے ملاء اسکا کارڈ استعماال ہو چکا تھا اور پولیس کو اس آدمی کے ذریعے دو آدمیوں کی تصاویر بھی ملیں جن کی مدد سے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے حراست میں لے لیا۔ان افراد پر ایک معمر شخص کو آزادی سے محروم کر کے اغواء کرنے، اسے لوٹنے اور بے یارو مدد گار چھوڑنے کا الزام ہے۔ان افراد پر مقامی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
اس شخص کو پولیس نے پھر ہسپتال میں داخل کر دیا ہے۔
UFN/NTB