تیرہ نارویجن ٹی وی چینلزکی بندش

ڈسکوری اور نارویجن چینل کے مالکان کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے تیرہ نارویجن ٹی وی چینلز بند کر دیے گئے ہیں۔ڈسکوری میں نارویجن ٹی وی اور بارہ دوسرے چینلز شامل ہیں۔اس میٹنگ کے بعد یہ چینلزلسٹ سے غائب ہو گئے۔
ٹی وی چینلز غائب ہونے پر ناضرین سے معذرت کرتے ہوئے کمپنی کے منتظمین نے کہا کہ ہم امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے وقتی طور پر یہ چینلز بند کرنے پڑے ۔تاہم انہیں دوبارہ بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ڈسکوری کمپنی کا ایک نئی کمپنی آلتی بوکس سے نیا معاہدہ کیا ہے۔
مسلہء یہ ہے کہ ڈسکوری کمپنی کو چینلز کے لیے ذیادہ رقم درکار ہے مگر ڈیجیٹل کے مالک کےء نزدیک یہ مطالبہ نا مناسب تھا۔ڈسکوری نے ڈیجیٹل کے مالک ٹیلینور سے مزید معاہدہ کرنے کے لیے کوششیں بھی کیں لیکن پچھلے دو ہفتے سے ٹیلینور نے اس سلسلے میں کوئی بات نہیں کی۔نہ ہی وہ اپنی جگہ سے ہلا۔نارویجن ٹی وی اور ڈسکوری نیٹ ورک کے سربراہ ہیرالڈ نے کہا کہ نارویجن ٹی وی کی قیمت میں پچھلے دس برسوں کے دوران کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں