ماہ اپریل میں کئی لو گ ناروے کی تیل کی کمپنیوں میں اپنی ملازمتیں کھو بیٹھے۔ماہ اپریل میں ایک ہزارچھ سو افراد ملازمتوں کے بغیرتھے۔تیل کی کمپنیوں میں کم کام ہونے کی وجہ سے کئی ملازمین کی ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق بیروزگارای میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔محکمہ روزگارکی ڈائیریکٹر نے کہا کہ دوسری کمپنیاں ان افراد کو ملازمتیں فراہم کریں گی ۔اس طرح بیروزگاری میں کچھ کمی واقع ہو سکتی ہے۔
بیروزگار ہو نے والے افراد میں انجینیر آئی ٹی ایڈمنسٹریشن انڈسٹریل مضامین اور آفس ورک کے ماہرین شامل ہیں۔اپریل کے اختتام تک اکاسی ہزار چھ سو بیروزگار افراد 81.600 رجسٹر ہوئے۔اس مرتبہ پچھلے سال کے مطابق بیروزگاری کی شرھ میں ذیادہ اضافہ ہوا ہے۔