تین لاکھ سے ذائد گاڑیوں کے مالکان نے سالانہ فیس ادا نہیں کی

سالانہ فیس کی نئی تاریخ مقرر۔۔ٹیکس نہ دینے والوں کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں اتار لی جائیں گی۔
محکمہء ٹیکس نے ان کار مالکان کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ہے جنہوں نے کاروں کی سالانہ فیس ادا نہیں کی۔یہ آٹھ سو چالیس کراؤن ملین 840 کی خطیر رقم ہے۔
ماہ فروری میں محکمہء نے تین اعشاریہ اکیس کار مالکان کو ٹیکس ادائیگی کے نوٹس بھیجے تھے جس کی آخری تاریخ ادائیگی اکیس مارچ تھی۔اس میں سے 322,000 کلیم کی ادائیگی ابھی تک نہیں ہوئی۔سال دو ہزار سولہ میں ان کلیموں میں جن کی ادائیگی نہیں کی گئی پچھلے سال سے ذیادہ تعداد ہے۔اب سالانہ ٹرانسپورٹ ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ چار مئی تک ہے۔وہ کار مالکان جو ٹیکس ادا نہیں کریں گے ان کی گاڑیوں پر سے نمبر پلیٹیں اتار لی جائیں گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں