ویسٹرن ناروے آئل انڈسٹری کے انجینیر ز کا ملازمتوں کی بر طرفی سے سب سے ذیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔جبکہ روگے لینڈ کے صوبے میں چھتیس فیصد انجینروں کی ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ ہے۔یہ نتائن نارویجن سروے آرگنائیزیشن کی تحقیق کے نتیجے میں مرتب کیے گئے ہیں۔
مقامی نارویجن اخبار استوانگر آفتن بلاد کے مطابق سروے کینتائج یہ بتاتے ہیں کہ مغربی رو گے لینڈ میں بہت منفی حالت ہیں جہاں انجنیر اس بات پر متفق ہیں کہ ان کی ملازمتیں لہروں کے ساتھ بہہ سکتی ہیں۔ناروے سروے آرگنائیزیشن NITO کے صدر Trond Markussen ٹرونڈ مارکوسن
نے اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ہر دوسرے دن اپنے ہم پیشہ افراد کی ملازمت سے برطرفی کے واقعات دیکھتے رہتے ہو تو آپ کے اندر خود بخود ملازمت کھو جانے کا خوف پیدا ہوتا ہے۔ماکوسن نے مزید کہا کہ بے شک فی الحال آئل اندسٹری مشکل حالات کا شکار ہے ملک کو مزید انجینئیروں کی ضرورت ہے اور کئی کمپنیاں مزید ملازمتوں کے لیے انجینرز بھرتی کررہی ہیں اس لیے امید ہے کہ بے روزگار ہونے والے انجینیروں کو دو بارہ ملازمتیں مل جائیں گی۔
NTB/UFN