تین نو عمر لڑکے شئین میں ڈاکہ ڈالنے کے الزام میں گرفتار

جمعرات کی شام ساڑھے پانچ بجے تین ٹین ایجر لڑکوں نے مبینہ طور پر ایک اسکول میں ڈاکہ ڈالا۔پولیس آپریشن آفیسر نے ٹویٹر پر اپنا بیان لکھتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ لیونڈے اسکول شئین میں پیش آیا۔
شمالی ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق ایک ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو لڑکے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ان ندونوں مفرور ملزمان کو بعد میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔۔
پولیس کے مطابق ان لڑکوں نے اسکول سے بیگز اور کپڑے چرائے تھے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں