ادویات ساز معروف کمپنی ” گیٹز فارما “ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود نے بتایا ہے کہ جتنی جلدی ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کریں گے وائرس اتنی جلد مرجاتا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے بتایا گیٹز فارما کے ایم ڈی خالد محمود نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹنگ کم ہونے پر چین سمیت کئی ملکوں سے بات کی کیونکہ یہ ملک پر مشکل وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹیسٹنگ کے ذرائع محدود ہیں اسی لیے ہم اسکریننگ ٹیسٹ کر رہے ہیں جو چین میں بھی کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اسکریننگ ٹیسٹ کی لاگت بھی کم ہوتی ہے اور اس کے نتائج بھی بہتر ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اسکریننگ کٹ سپین اور جنوبی کوریا میں بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔
خالد محمود نے بتایا کہ ہم نے کورونا کی ایک لاکھ ٹیسٹنگ کٹس منگوائی ہیں جس میں سے سندھ کو 15ہزار کٹس عطیہ کی ہیں جو دیہات میں استعمال کی جائیں گی۔خالد محمود نے کہا کہ پاکستان میں تین سے 5 فیصد لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آرہا ہے جس سے بچاو¿ کے لیے ضروری ہے کہ جلدی ٹیسٹنگ اور آئسولیٹ کیا جائے جتنی جلدی ٹیسٹنگ کی جائے گی اور مریضوں کو آئسولیٹ کیا جائے گا اتنی جلدی وائرس مر جائے گا۔