جرمنی سے تعلق رکھنے والے ٹاپ ریسنگ ڈرائیور سباسٹین ویٹل نے فراری کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور 2021ءمیں وہ ایشٹن مارٹن ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سباسٹین ویٹل کا فیراری کیساتھ معاہدہ ختم ہونے کے قریب ہے اور اس میں تجدید کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایشٹن مارٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویٹل کیساتھ معاہدہ اس بات کا غماز ہے کہ ہماری ٹیم کو بہتر کرنے کی خواہش کا بھرپور اظہار ہے۔
ادھر سباسٹین ویٹل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں اپنے کیرئیر کے نئے دور میں داخل ہونے پر بہت پرجوش ہوں، دنیا کی حقیقی طور پر لیجنڈری کار کمپنی کیساتھ میرا یہ نیا ایڈونچر ہوگا۔
خیال رہے کہ ایشٹن مارٹن نے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کا سبسٹین ویٹل کیساتھ معاہدہ ہو چکا ہے تاہم اس معاہدے کی معیاد کے متعلق کچھ واضح نہیں کیا گیا ہے۔