جمعہ چھ ستمبر ایڈوانس ووٹنگ کا آخری دن

صوبائی اور کاؤنٹی کے انتخابات میں جمعہ کے روایڈوانس ووٹنگ کا آخری دن ہے۔ اس کے بع د آپ صرف انتخابات کے روز ہی ووٹ ڈال سکیں گے۔ یہ ووٹ ووٹرز اسی کاؤنٹی میں ڈال سکیں گے جہاں انکی رجسٹریشن ہے۔جبکہ آدھی سے کم کاؤنٹیز میں ووٹ دو روز بھی دالے جا سکیں گے۔
ُٓ جبکہ اس کے بعد بیشتر کاؤنٹیز میں صرف ہفتہ کے روز مقامی سینٹرز میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔جو کہ پہلے سے ووٹ نہیں ڈال سکے۔انتخابات کے ڈائیریکٹر کا کہنا ہے کہ صوبائی انتخابات کے دوران ایڈوانس میں ووٹ کاسٹ کرنے کا یہ سب سے طویل وقت تھا جس کا آغاز ماہ اگست سے شروع ہو کر چھ ستمبر تک تھا۔جمعرات کی صبح تک چھ لاکھ پینسٹھ ہزار وٹ ایڈوانس میں کاسٹ کیے گئے۔
صرف بدھ کے روز تریسی لاکھ افراد نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ چار ملین افراد کو ووٹ ڈالنے کے لیے موبائل پر یا د دہانی کروائی گئی۔
ووٹ دیتے وقت شناختی کارڈ یا بینک کارڈ ہمراہ رکھنا لازمی ہے جس پر نام اور تصویر موجود ہو۔انٹر نیٹ پر والگ ڈاٹ این او پر پولنگ اسٹیشنوں کے ایڈرس اور اوقات دیکھے جا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں