جمعہ کے روز مغربی ناروے میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے ۔جبکہ پہاڑوں پر شام کے وقت بارش کے ساتھ برفباری بھی ہو گی۔محکمہء موسمیات کے لیے OBS- کی پیشن گوئی کے مطابق برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر ڈرائیونگ میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔جمعہ کے روز جن علاقوں میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے ان میںیہ علاقے شامل ہیں۔Rogaland, Hordaland and Sogn Fjordane۔انہی کائونٹیز میں جمعہ کے روز ڈرائیونگ میں مشکلات پیش آئیں گی ۔جبکہ جنوبی ٹرونڈھے لاگ اور رومس دال میں بھی ڈرائیونگ میں احتیاط کی ضرورت ہو گی۔ جبکہ ان علاقوں میں Vest-Agder, Aust-Agder, Telemark, Buskerud, Oppland and Hedmark درجہ حرات گرنے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
UFN/NTB