سوڈان میں ہفتہ کے روز لیک انگول گائوں میں دو سو پچاس بچے جو فوج میں بھرتی کیے گئے تھے انہیں چھوڑ دیا گیا۔ یو نیسیف کے مطابق ان کم سن فوجیوں میں چار بچیاں بھی شامل تھیں۔ جبکہ یونائیٹڈ نیشن کی ایجنسی کے مطابق اگلے دو دنوں میں مزید چار سو کم سن فوجیوں کو بھی فوج سے نکال دیا جائے گا۔ بچوں کو ان کے خاندانوں سے ملانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔جب تک ان کے خاندان نہیں مل جاتے بچے کیمپوں میں رہ سکتے ہیں۔سب سے کم عمر بچی کی عمر نو سال ہے۔
جنوبی سوڈان کے فوجی گروپ کوبرا فیکشن کے مطابق ان کے پاس کم سن فوجیوں میں تین ہزار بچے شامل ہیں۔
NTB/UFN