اگلے ماہ جنوبی کوریا میں قمری سال کا تہوار منایا جائے گا۔اس تہوار سے پہلے دارلخلافہ سیول شہر روایتی بازاروں میں دکانداروں کی طرف سے پیش کردہ چیزوں کی قیمتوں میں بڑی چھوٹ کو فروغ دے رہا ہے۔سیول کی 139 مارکیٹوں میں صارفین مچھلی ، گوشت اور نئے سال کے تہوار کی رسومات کے لیے درکار دیگر اشیا پر 50 فیصد تک کی چھوٹ حاصل کرسکتے ہیں۔خریداری کے لیے گاہکوں کی نظر “یونگ گوانگ گلبی” پر زیادہ ہے جو ایک قسم کی خشک مچھلی ہوتی ہے اور اسے تھوک قیمتوں پر فروخت کیا جائے گا۔ چھوٹ آج سے شروع ہو گی اور قمری سال کے تہوار سے ایک دن پہلے یعنی 10 فروری تک جاری رہے گی۔