اٹھارویں کوریا میوزک ایوارڈ میں دنیا بھر میں مشہور کوریا کے (K-pop) گروپ BTS نے دو بڑے ایوارڈ اپنے نام کر لئے۔بگ ہٹ انٹرٹینمنٹ گروپ نے اپنے مشہور گانے “ڈائنامائٹ” کیلئے سونگ آف دی ایئر اور بیسٹ پاپ سونگ آف دا ایئر کے ایوارڈز اپنے نام کئے۔
ٹیم ممبرز کا کہنا تھا کہ یہ انعامات حاصل کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور مستقبل میں ہم مزید بہتر موسیقی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ اٹھارویں کورین میوزک ایوارڈ کے لئے کمیٹی کے 65 ممبران تھے جن میں میوزک نقاد اور صحافی بھی شامل تھے۔ کمیٹی نے یکم دسمبر 2019 سے لے کر 30 نومبر 2020 کے درمیان جاری کردہ البمز اور گانوں کو مقابلے میں شامل کیا تھا۔