مودی سرکار کی پاکستان کو دی جانے والی بڑھکوں کی ہندوستانی ملٹری انٹیلی جنس نے ہوا نکال دی ،بھارتی فوج کے بارے میں ایسا انکشاف کر دیا کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت سے پہلے ہزار بار سوچے گی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی ملٹری انٹیلی جنس نے مودی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کا مورال جنگ لڑنے والا نہیں ہے جبکہ بھارتی افواج میں دن بدن جوش اور ولولہ ختم ہوتا جارہا ہے۔ملٹری انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج کے جوانوں میں اس حد تک بددلی پھیلی ہوئی ہے وہ خودکشیاں کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ مودی حکومت نے ملٹری انٹیلی جنس کو بھارتی افواج کامورال جاننے کیلئے ریسرچ کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔