جھگڑے میں ایک شخص کا کان چاقو سے کٹ گیا

اوسلو میں گرینڈ فارس کے ہوٹل کوالٹی میں ایک شخص جھگڑے میں زخمی ہو گیا۔اس شخص کا کان لڑائی میں استعمال ہونے والی چھری سے کٹ گیا۔پولیس چھری سے زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے گئی۔جہاں زخمی ہونے والے شخص کے کان کو ٹانکے لگا کر مرہم پٹی کی گئی۔
حملہ آور اشخاص دو تھے۔لارویک پولیہس نے انہیں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو چھریاں بر آمد کر لی ہیں۔ملزمان کی عمریں تیس برس کے لگ بھگ تھیں۔ پولیس نے یہ اطلاع اپنی ٹویٹر پوسٹ میں دی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں