سری لنکا میں جیل کے اندر قیدیوں کو منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والی بلی جیل سے فرار ہوگئی۔
مذکورہ بلی کو گزشتہ ہفتے کے روز اس وقت پکڑا گیا تھا جب یہ دارالحکومت کولمبو کی ولیکاڈا جیل میں قیدیوں کو منشیات سمگل کر رہی تھی۔ بلی کی گردن پر پلاسٹ کی تھیلی بندھی ہوئی تھی جس میں 2 گرام ہیروئن، 2 سم کارڈز اور ایک میموری چپ موجود تھی۔
جیل حکام نے بلی کو گرفتار کرکے جیل کے کڑی نگرانی والے حصے میں رکھا تھا لیکن پیر کے روز یہ بلی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پولیس نے کولمبو کے نواحی علاقے میں منشیات سمگل کرنے والے ایک باز کو بھی یکڑا تھا۔