حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانے والے 72ہزار سے زائد افراد چیک پوسٹوں سے واپس

حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانے والے 72ہزار سے زائد افراد چیک پوسٹوں سے واپس

حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانے والے 72ہزار سے زائد افراد کو چیک پوسٹوں سے لوٹا دیا گیا ۔

گورنریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن کا آغاز 25 شوال سے ہو جاتا ہے اس دوران مملکت میں مقیم وہ تارکین جن کے اقامے مکہ مکرمہ کے علاوہ دیگر شہروں سے جاری ہوتے ہیں پر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی پابندی عائد ہوتی ہے ۔

گورنریٹ کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ 12 دنوں میں مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں پر متعین اہلکاروں نے 30ہزار 449گاڑیوں کو لوٹایا جن میں سوار افراد کے پاس حج پرمٹ نہیں تھے اور وہ مکہ مکرمہ جانا چاہتے تھے ۔ گورنریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر 7 مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں پرمٹ کے بغیر جانے والوں کو لوٹا دیا جاتا ہے ۔

ایسے افراد جنہیں روزگار کے لئے مکہ مکرمہ جانا ہوتا ہے انہیں چاہئے کہ وہ جوازات سے پرمٹ حاصل کر یں بغیر پرمٹ کے جانے والوںکو واپس لوٹا دیا جاتا ہے ۔ واضح رہے ان دنوں پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانے کی اجازت نہیں جو افراد مکہ جانا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ جوازات سے باقاعدہ پرمٹ حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ لکھیں