چینی کمپنیوں نے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 50 لاکھ روپے کا عطیہ وزیراعظم سے ملاقات میں دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چین کی دو کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقات ہوئی کی، ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل بھی شریک تھے، اس موقع پر چینی کمپنیوں نے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے وزیراعظم عمران خان کو 50 لاکھ روپے عطیہ دیا، جب کہ این ڈی ایم اے کو 30 لاکھ روپے کا حفاظتی سامان بھی عطیہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے چینی کمپنیوں کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔
چینی انجینئرنگ کمپنی کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیکنالوجی کی مدد سے کپاس کی پیداوار سے متعلق آگاہ کیا، اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ جب کہ چینی توانائی کمپنی کے صدر نے قابل تجدید توانائی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا، اور پاکستان میں شمسی توانائی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کیا۔