فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملوں سے پہلی بار اسرائیل کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔
حماس کے حملوں سے اسرائیل کی تجارتی اوربحری صنعت (شپنگ) کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث اسرائیلی پورٹس کیلئے وار رسک پریمیم نافذ کردیا گیا۔اسرائیلی پورٹ جانے والے جہاز 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر اضافی دیں گے جبکہ 7 دن سے زائد اسرائیلی پورٹ پر رہنے کی صورت میں رقم دگنی ہوگی۔
اس کے علاوہ جہاز پر لدے سامان کے وار رسک پریمیم میں الگ اضافہ ہوگا۔