حکومت نے بجلی کے بلوں میں عوام سے وصول کی جانے والی پی ٹی وی کی ماہانہ 35 روپے فیس بڑھا کر 100 روپے کرنا کا فیصلہ کیا تھا جس کے خلاف اب ن لیگی رکن حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں 65 روپے اضافے کومسترد کرنے کی قرار دادجمع کروا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ ایوان پی ٹی وی فیس 100 روپے تک بڑھانے کی مذمت کرتے ہیں ، ایوان پی ٹی وی کی فیس میں اضافہ مستردکرتاہے، سپریم کورٹ وفاقی حکومت کے عوام دشمن اقدام کانوٹس لے۔