اوسلو میونسپلٹی میں عارضی ملازمت کرنے والی خاتون نے میونسپلٹی پر کیس دائر کر دیا۔مقدمہ کرنے والی خاتون نے وہ مقدمہ جیت لیا۔خاتون نے سن دو ہزار نو سے لے کر سن دو ہزار تیرہ تک اوسلو میونسپلٹی کے لیے مترجم کے فرائض سر انجام دیئے تھے۔خاتون کو مونسپلٹی کی جانب سے کئی مرتبہ عارضی ملازمتوں کی پیشکش ہوئی جو اس نے قبول نہ کی۔
سن دو ہزار تیرہ سے لے کر سن دو ہزار اٹھارہ تک اس خاتون نے والدین کی مشیر کے طور پر عارضی ملازمت کی تھی۔ اس کے بعد سن دو ہزار انیس سے لے کر اس سال جنوری تک مشیر برائے مہاجرین کے طور پر ملازمت کی تھی۔ اس خاتون کو عدالت کی جانب سے محکمہء روزگار کو ڈیڑھ لاکھ کراؤن مالیت کا ہرجانہ دینے کا حکم جاری کیا۔
اس کے علاوہ کورٹ نے یہ فیصلہ بھی سنایا کہ مقدمہ دائر کرنے والی مدعئی خاتون کو مستقل ملازمت کا حقدار قرار دیا ہے۔جبکہ عدالت نے اسے تین لاکھ کراؤن ہرجانہ کا بھی حقدار قرار دیا ہے۔
محکمہء روزگار سے ماریا نے روزنامہ داگ بلادے کو ایک پیغام میں لکھا ہے کہ کورٹ کے اس فیصلے کے بارے میں محکمہء روزگار نظر ثانی کرے گا تاکہ اس کے خلاف اپیل دائر کی جا سکے۔
NTB/UFN