ہر سال ناروے میں تین سو کے لگ بھگ قومی لباس جسے نارویجن زبان میں Bunad بوناد کہا جاتا ہے۔یہ لباس نہائیت قیمتی ہے اسکی قیمت پندرہ ہزار سے لے کر ایک لاکھ کراؤن تک ہے۔اس لیے بیمہ کمپنی کے
ایک افسر تھور بیورن جو کہ دوران سفر گمشدہ سامان کا بیمہ ادا کرنے کے شعبے می مامور ہے نے ناروے کے جشن آزادی کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ ناروے کا جشن آزادی کسی دوسرے شہر میں منانا چاہتے ہیں اور اگر آپ اپنے سامان میں ناروے کا قومی لباس بھی لے جا رہے ہیں تو پھر اسکے چوری ہو نے کے بہت امکانات ہیں۔اس لیے اپنے قیمتی لباس سفر میں اپنیہینڈ بیگج میں رکھیں اسے بکنگ والے سامان میں ساتھ نہ لے کر جائیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے اور بیمہ کمپنی اس کا بیمہ ادا کرنے کی ذمہ دار نہیں ہو گی۔اس کے علاوہ لباس پر لگانیوالا چاندی کا زیور اور بٹن بھی اپنے ہینڈ بیگ میں رکھیں۔سب سے بہتر یہی ہے کہ آپ یہ لباس پہن کر دائیریکٹ پارٹی میں جائیں۔