ناروے کے شہربرگن کے ائیر پورٹ پر خراب موسم کی وجہ سے کئی پروازیں معطل کرناپڑیں۔معطل ہونے والی پروازوں میں ایس ای ایس ائیر لائن اور نارویجین ائیر لائنز دونوں شامل ہیں۔ا سکے علاوہ نوٹو دین،ایمر سٹرڈیم اور استوانگر جانے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔اس کی وجہ طوفانی اورتیز ہوائیں چلنے کی پیشن گوئی ہے۔برگن سے ویسٹ لینڈ جانے والی ایس اے ایس کی پرواز میں کمپنی نے ذیادہ ایندھن بھروا لیا ۔کیونکہ یہ خدشہ تھا کہ پرواز ائیرپورٹ پرتیز ہوا کی وجہ سے بروقت لینڈنہ کر سکے گی۔
اسکول بھی جلدی بند کر دیے گئے تھے۔اسکول کے پرنسپل نے این آر کے نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی قسم کا حادثہ ہو اس لیے اسکول دوپہر بارہ بجے بند کر دیے گئے تھے۔اس کے بعد باقی اسکول بھی بند کر دیے گئے۔
کئی جہاز راں کمپنیوں نے بھی آبی ٹریفک بند کر دی۔اس لیے متعدد بحری جہاز اور کشتیاں تند طوفانی ہواؤں کی وجہ سے سمندری سفر پہ روانہ نہ ہو سکیں۔اس میں ڈنمارک جانے والا بحری جہاز بھی ہے جو کہ وقتی طور پرروک لیا گیا ہے۔مشرقی ناروے میں طوفانی موسم ہے جبکہ مغربی ناروے تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہے۔
موسم کی پیشنگوئی کرنے والے ادارے نے ساحلوں کے قریب موجود افرادکو خراب موسم سے خبردار کیا ہے۔
NRK/UFN