امریکہ میں ایک لڑکی نے خلائی مخلوق بننے کے شوق میں اپنی نوکری چھوڑ دی اور ’ٹیٹوماڈلنگ‘ کا پیشہ اپنا لیا اور اب وہ ایسی دکھائی دیتی ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس جرمن لڑکی کا نام لینا عرف سیگنو ہے جس نے جرمنی میں اپنی معمول کی دفتری نوکری کو خیر باد کہا اور ٹیٹو ماڈل بننے کے لیے امریکی شہر سین فرانسسکو منتقل ہو گئی۔تب سے اس نے اپنے جسم پر ٹیٹو بنوانے شروع کیے اور اب تک اس کا 60فیصد جسم ٹیٹوز میں چھپ چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیگنو نے جسم کو موڈیفائی کرنے کے لیے پلاسٹک سرجری بھی کروائی ہے تاکہ وہ ہو بہو خلائی مخلوق کی طرف لگنے لگے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میں نے ناک، چھاتی اور جسم کے دیگر حصوں کی سرجری کروا رکھی ہے۔ میں خوش ہوں کہ کارپوریٹ جاب سے کہیں زیادہ پرلطف لائف سٹائل اپنا چکی ہوں۔ مجھے اکثر فوٹوشوٹس کے لیے بک کیا جاتا ہے۔ میں خود بھی ٹیٹو آرٹسٹ کی تربیت حاصل کر چکی ہوں تاکہ دوسروں کے جسم پر ٹیٹو بنا سکوں۔“