خواتین کی پاور لفٹنگ مقابلوں میں شرکت، ایران نے تاریخی فیصلہ سنا دیا

خواتین کی پاور لفٹنگ مقابلوں میں شرکت، ایران نے تاریخی فیصلہ سنا دیا

ایران نے پہلی بار خواتین کو پاور لفٹنگ مقابلوں میں شرکت کی اجازت دیدی ہے جس پر 29سالہ عزم فرحانی نے ویٹ ٹریننگ شروع کر دی ہے اور پرجوش خاتون ایتھلیٹ 5سال کی بیٹی کے سامنے گھرداری کے ساتھ مشکل ایکسرسائز کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاور لفٹنگ جیسے مشکل کھیل میں صنف نازک چیمپین بننے اور ملک کا پرچم بلند کرنے کا جذبے نے ایرانی حکومت کو فیصلہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے جس نے پہلی مرتبہ خواتین کو بھی مقابلوں میں شرکت کی اجازت دیدی ہے۔ حکومت کی طرف سے اجازت ملتے ہی 29 سالہ عزم فرحانی پانچ سالہ بیٹی کے سامنے بھاری بھر کم ویٹ اٹھانے، جمنازیم ہی نہیں گھر پر بھی ایکشن میں نظر آنے لگیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عزم فرحانی نے گھر داری کے ساتھ محنت طلب مشقیں بھی شروع کر رکھی ہیں اور دوسروں کیلئے مثال بن گئی ہیں، صرف ایک عزم فرحانی ہی نہیں بلکہ کوالیفائیڈ کوچز کی زیر نگرانی تمام خواتین ایتھلیٹس جیت کیلئے پرجوش ہیں جو ٹریننگ کے دوران کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے وضع کردہ ایس او پیز کو بھی ملحوظ خاطر رکھ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں