خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے80 بابری بانڈہ میں خواتین پولنگ سٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ جاری

خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے80 بابری بانڈہ میں خواتین پولنگ سٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ جاری

 خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے80 بابری بانڈہ میں خواتین پولنگ سٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ جاری ہے۔ اس پولنگ سٹیشن پر دھاندلی کے الزامات کے باعث دوبارہ ووٹنگ کرائی جارہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے80 بابری بانڈہ میں خواتین پولنگ سٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ جاری ہے، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔مبینہ دھاندلی کی رپورٹ پر دوبارہ الیکشن کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔بابری بانڈہ پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی پر پولنگ معطل ہوئی تھی۔

25 جولائی کو ہونے والے الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن بابری بانڈہ میں بیلٹ باکس توڑے گئے اور ووٹوں کو آگ لگائی گئی تھی، ریٹرننگ افسر عمر فاروق کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی کے 80سے آزاد امیدوار امجد آفریدی کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار آفتاب عالم دوسرے نمبر پر آئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں