دانت کے انفیکشن کی وجہ سے خاتون بے ہوش ہوگئی، بال بال زندہ بچ گئی، اس کی کہانی جان کر آپ بھی کبھی غفلت نہ برتیں گے

دانت کے انفیکشن کی وجہ سے خاتون بے ہوش ہوگئی، بال بال زندہ بچ گئی، اس کی کہانی جان کر آپ بھی کبھی غفلت نہ برتیں گے

منہ او ردانتوں کی صحت و صفائی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں لیکن اس میں غفلت کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، یہ آپ کو اس آسٹریلوی لڑکی کی کہانی سن کر اندازہ ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق 23سالہ کیٹلین السوپ نامی اس لڑکی کو دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے انفیکشن لاحق ہوئی اور وہ موت کے منہ میں جاتے بال بال بچی۔اسے دانت کا ایسا خوفناک انفیکشن لاحق ہوا جو اس کے پورے منہ میں پھیل گیا۔

آسٹریلوی شہر گولڈ کوسٹ کی رہائشی کیٹلین میں اس انفیکشن کا اس وقت پتا چلا جب وہ ایک روز بے ہوش ہو کر گر گئی۔ اس کے گھر والے اسے ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ٹیسٹ کیے، جن کے نتائج میں پتا چلا کہ اسے دانت کا انفیکشن ہوا ہے جو پورے منہ میں پھیل گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق اس انفیکشن کا نام ’لیوڈوگز انجائنا‘ (Ludwig’s Angina)تھا۔

یہ اس قدر خطرناک انفیکشن ہوتا ہے کہ ڈاکٹروں نے کیٹلین کے ماں باپ کو کسی بری خبر کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا اور یہ بھی کہہ دیا کہ وہ اپنے رشتہ داروں سے کہیں کہ وہ آ کر کیٹلین سے مل لیں۔ کیٹلین کئی ہفتے تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج رہی اور خوش قسمتی سے اس کی جان تو بچ گئی تاہم وہ عمر بھر کے لیے توتلی ہو گئی ہے کیونکہ انفیکشن سے اس کی زبان اوراس سے منسلک اندرونی پٹھے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں