درامن کے بزنس اسکو ل BI بی آئی کے صدردروازے کے پاس سڑک پر اچانک ایک گڑہا نمودار ہو گیا۔مقامی اخبار درامن ٹائمز کے مطابق گڑہے کی گہرائی ایک اعشاریہ پانچ میٹر ہے۔جبکہ اس کا قطر پچیس میٹر ہے۔اس گڑہے میں دو درخت غائب ہو گئے۔یہ گڑہا کیچڑ کا تالاب نظر آتا ہے۔ماہر ارظیات کے مطابق یہ گڑہا رات کے وقت بنا تھا۔اس کی نشاندہی سب سے پہلے سڑک پر گشت کرنے والی پولیس کی ٹیم نے کی تھی۔
ایک ایسا ہی گڑہا گوئٹے مالا میں بھی نمودار ہوا تھا جس میں سڑک پر موجود چوراہا غائب ہو گیا تھا۔جبکہ تین برس بعدگوئٹے مالا میں نموادار ہونے والے ایک گڑہے میں ایک شخص کی خواب گاہ ایک پر اسرارگڑہے میں غائب ہو گئی تھی اور اس شخص کا سراغ آج تک نہیں مل سکا۔
درامن کے گڑہے کے بارے میں ماہر ارضیات تحقیق میں مصروف ہیں۔
NTB/UFN