دریا میں سیلابی پانی کی وجہ سے موٹر وے کی بندش
اوسفولڈ صوبہ میں گذشتہ ہفتے دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے موٹر وے ای سکس کو بند کر دیا گیا۔آشم شہر کے فوسم پل کے نیچے دریا میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے بلند ہو گئی۔پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے پل کے آس پاس کے علاقے میں سیاحوں کے جانے کا راستہ بند کر دیا گیا۔مقامی کاؤنٹی نے سیاحوں کو خبردار کرنے کے لیے دریا کے قریب جانے والے راستے پر خطرے کا بورڈلگا دیا۔تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Sourceurdufalaknewsdesk