نارویجن محکمہء صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہاں مختلف نارویجن شہریوں میں مریضوں کو سلموینیلا نامی بیکٹیریا سے انفیکشن ہوا ہے۔محکمہ اس بات کی تفتیش کر رہا ہے کہ آیا تمام مریضوں کے بیکٹیریا ایک ہی قسم کے ہیں یا مختلف ہیں۔
مریضوں میں دس خواتین جبکہ چھ مرد شامل ہیں۔انکی عمریں ایک سے بہتر سال کے درمیان ہیں۔جن شہروں میں یہ مریض ہں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔Oslo, Nordland, Troms, Finnmark, Rogaland, Vest-Agder, Tr248ndelag, Sogn and Fjordane اور Oppland
یہ پہلا موقعہ ہے کہ ناروے میں اس قسم کے سیلمو نیلا Salmonella Enteritidis کی وباء پھوٹی ہے۔یہ بیکٹیریا اس سے مختلف ہے ج وکہ یورپ میں دو ہزار سولہ میں آنتوں کے مرض کا باعث بنا تھا۔اسکی وجہ پولینڈ سے برآمد کیے جانے والے انڈے تھے۔
سیمونیلا سے پیدا ہونے والے انفیکشن salmonellosis کی علامات میں دست، سر درد،پیٹ کا درد،بخار اور کمزوری شامل ہیں جبکہ یہ جراثیم تمام طرح کے گوشت،سبزیوں ،دودھ اور انڈوں میں پائے جاتے ہیں۔
NTB/UFN