تحریر: ڈاکٹر شہلا گوندل
پیاری زینب کے نام 💕
یہ نظم، محبت کی روشنی میں ڈھلی،
جس کی ہر سطر دل کی گہرائیوں سے پھوٹی
پیاری سہیلی زینب، میری روح کی ساتھی،
میری ان کہی کہانیوں کی گواہ،
میری سوچ کےدریا میں تیرنے والی جل پری،
افق کے پار سفر کرتی روشنی
تو اس کائنات کی وہی کرن ہے
جو اندھیروں میں اجالا بھر دے
یاد ہے مجھے، وہ سپیس
جب ٹویٹر کی بے کراں دنیا میں
تیری باتوں کا جادو
میرے دل کی زمین کو سیراب کر گیا
سائنس، پانی کی یادداشت،
کوانٹم ہیلنگ اور ٹیسلا کے خواب،
سب کچھ، تیرے الفاظ میں
ایک نئی حقیقت کی جھلک تھے
ہم نے شان کی سپیسز میں،
خیالوں کے افق پر پرواز کی،
ہر تصور کو توڑا، ہر دیوار گرا دی،
آوٹ آف باکس سوچنے کا جنوں
ہماری دوستی کی بنیاد بنا
ترکی کی مقدس سرزمین پر،
حضرت ایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزار پر
جب دل کے دروازے کھلے،
ہماری دعاؤں کی خوشبو نے
فضا میں پھول کھلائے
تقسیم مسجد کی رونقوں میں
دس ذوالحج کی ہماری دعا،
بلیو مسجد کی راہوں میں عید کی رونقیں
اور وہ درخت کے نیچے
ایپل ٹی کی خوشبو میں لپٹے راز،
وہ لمحے، زندگی کا سرمایہ ہیں
تیری سمجھ، تیری گہرائی،
میری الجھنوں کو سلجھاتی ہے
آواز، ارتعاش، سائنس کی گتھیاں،
جو دنیا نہ سمجھی،
تو نے اپنی روح کی آنکھ سے دیکھ لیں
میری ایسوٹیرک نالج کی ساتھی،
میرے دل کے گہرے رازوں کی رازداں
یہ رشتہ،
دو شخصیات سے بڑھ کر،
دو روحوں کا ملن ہے،
عہدِ الست کا وعدہ،
جو ابد تک نبھایا جائے گا
ان شاء اللہ
یہ دوستی، زمین کے وقت سے آزاد،
کائنات کی وسعتوں تک پھیلی ہوئی ہے
زینب،
تیری سالگرہ کے اس مبارک دن پر،
رب سے دعا ہے:
کہ یہ روشنی، یہ محبت، یہ رفاقت
ہمیشہ قائم رہے
دونوں جہانوں میں،
یہ روحانی بندھن
امر ہو جائے
آمین