دنیا کے پہلے پانی پر تیرتے ہوئے شہر میں گھروں کی فروخت شروع ہو گئی۔
جزائرغرب الہند میں کنکریٹ موجولز پر بنائے گئے اس شہر کا نام ’بلیو اسٹیٹ آئی لینڈ‘ رکھا گیا ہے جس کے گھروں کی فروخت کا آغاز آج سے ہو چکا ہے۔ اس شہر میں سٹوڈیو اپارٹمنٹ کی قیمت 25ہزار ڈالر (تقریباً 40لاکھ 18ہزار روپے) اور ایک میگا مینشن کی قیمت ڈیڑھ ارب ڈالر(تقریباً 2کھرب 41ارب روپے)ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس شہر کا رقبہ لمبائی میں 4ہزار 921فٹ اور چوڑائی میں 3ہزار 280فٹ ہے جس پر 15ہزار لوگوں کی رہائش کی گنجائش ہے۔ اگرچہ اس شہر کے گھروں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے لیکن جزیرے پر تعمیراتی کام کا آغاز 2022ءتک ہی شروع ہو پائے گا اور 2025ءتک مکمل ہو گا۔کچھ گھر 2023ءمیں مالکان کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔