اڑتی کاروں کا خواب حقیقت کے ایک قدم اور قریب پہنچ گیا ہے اور بہت جلد ہمیں آسمان میں جہازوں کے ساتھ کاریں بھی اڑتی نظر آئیں گی۔میل آن لائن کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی طرف سے پہلی اڑنے والی کار کی منظوری دے دی ہے۔ یہ کارٹیرافیوجیا نامی کمپنی کی طرف سے تیار کی گئی ہے جس کا نام ’ٹیرافیوجیا ٹرانزیشن‘ رکھا گیا ہے۔ یہ کار 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتی ہے۔
یہ کار ایک جہاز کی صورت میں پائلٹس اور فلائٹ سکولوں کے لیے دستیاب ہے تاہم اسے روڈ سیفٹی سٹینڈرڈز پر پورا اترنے کے لیے ابھی مزید تبدیلیوں کی ضرورت ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ مزید ایک سال کے عرصے میں یہ اڑنے والی کار سڑکوں پر چلنے کے لیے بھی محفوظ قرار دے دی جائے گی۔ 2022ءمیں یہ گاڑی ڈرائیورز کے لیے دستیاب ہو گی جسے وہ سڑکوں پر چلا سکیں گے اور ہوا میں اڑا سکیں گے۔
اس کار کو چھوٹے ایئرپورٹس یا ہائی وے سے بھی ٹیک آف اور لینڈ کرایا جا سکے گا۔اس کار میں 100ہارس پاور طاقت کا حامل انجن لگایا گیا ہے۔ کار فضاءمیں 160کلومیٹر کی رفتار سے مسلسل 650کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔ 590کلوگرام وزنی یہ گاڑی 10ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے پروں کا پھیلاﺅ 27فٹ ہے۔