دنیا کی پہلی ملیریا ویکسین منظور
دنیا کی پہلی ویکسین جو ملیریا کی وباء سے بچنے کے لیے ایجاد کی گئی ہے کامیاب ہو گئی ہے اس کی وجہ سے دنیا میں لاکھوں مریضوںکی جان بچائی جا سکے گی۔یہ ویکسئین ۔خاص طورسے ان ممالک میں جہاں ہر سال کئی لوگ ملیریا کی وجہ سے جانیں کھو بیٹھتے ہیں استعمال کی جائے گی۔۔یورپین ماہرین ادویات نے اس ویکسئین کو استعمال کرنے کے لیے رضا مندی دے دی ہے۔اس طرح آج یعنی بروز جمعہ دنیا کی پہلی ویکسئین کامیاب ہو گئی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ یہ ویکسئین افریقہ میں بیماربچوں پر استعمال کی جائے تاکہ لاکھوں ملیریا کے مریضوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔ہر سال کئی لاکھ لوگ مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے اس بیماری میں مبتلاء ہو جاتے ہیں۔
کئی غریب لوگوں کو پینے کا صاف پانی اور معلومات مئیسر نہیں ہیں۔اوسلو یونورسٹی کے میڈیسن پروفیسر جان سول بک کے مطابق غربت کی وجہ سے یہ بیماری لوگوں میں پھیل رہی تھی۔لیکن اب یہ لوگ اس دوا سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔
یہ دوا برطانوی صنعت کار گلیکسو اسمتھ کلائن کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔اسے موسکیورکس RTS, S eller Mosquirix
یا آر ٹی ایس کہا جاتا ہے۔
یورپین ادویات اتھارٹی EMA کی جانب سے اس دوا ء کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔نارویجن نیوز بیو رو کا کہنا ہے کہ ایما اتھارٹی کا شعبہ عام طور سے یورپین یونین کے ساتھ مل کر فیصلہ کرتا ہے ۔ اس دوا پردو ماہ پہلے سے غور ہو رہا تھا جبکہ اس کے استعمال کا فیصلہ اب کیا گیا ہے۔
NTB/UFN