دورہ چین توقع سے زیادہ کامیاب رہا ، وزیر اعظم عمران خان

دورہ چین توقع سے زیادہ کامیاب رہا ، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ دورہ چین توقع سے زیادہ کامیاب رہا ، چین کے ساتھ مقبوضہ کشمیر، علاقائی سلامتی اور ملکی معیشت پر بات چیت ہوئی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی ، اس مو قع پر وزیر اعظم نے کابینہ کو دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ چین کا دورہ توقع سے زیادہ کامیاب رہا ، چین کے ساتھ مقبوضہ کشمیر، علاقائی سلامتی اور ملکی معیشت پر بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم نے ایران سعودی عرب کشیدگی کم کرنے کے تناظر میں پاکستان کے کردار پر بھی کابینہ کواعتماد میں لیا ۔ کابینہ نے اس موقع پرنیب ترمیمی آرڈیننسز کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کردی جبکہ چھ آرڈیننسز کو آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں