دوہری شہریت کی تجویز

وزیر برائے انڑیگریشن اور تحفظ سلوی لست ہاؤگ نے نارویجن شہریوں کے لیے دوہری شہریت کی تجویز سماعت کے لیے پیش کر دی ہے۔انکا کہنا ہے اس سے اسٹیٹ کو یہ فائدہ ہو گا کہ وہ جن شہریوں سے نارویجن شہریت واپس لینا چاہے آسانی کے ساتھ لے سکے گی۔جب کسی دوسرے ملک کے والدین کا بچہ ناروے میں پیدا ہوتا ہے وہ نارویجن شہریت کا حامل ہوتا ہے ۔لیکن اب ایسے بچے دونوں ممالک کی شہریت رکھ سکیں گے۔اسی طرح جو نارویجن دوسرے ممالک کی شہریت اپنانا چاہیں وہ بھی نارویجن شہریت کے ساتھ ساتھ دوسری شہریت بھی لے سکیں گے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں