دو خواتین الیکٹرک سائیکل اور اسکوٹر کی ٹکر میں زخمی

بدھ کی صبح ساڑھے سات بجے تھونسبرگ کے علاقے میں دو خواتین جو کہ الیکٹرک سائیکل اور الیکٹرک اسکوٹر پر سوار تھیں آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے زخمی ہو گئیں۔ ایک خاتون کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ دوسری خاتون کی ریڑھ کی ہڈی پر چوٹ آئی۔دو نوں خواتین کی عمریں چالیس اور ساٹھ برس تھیں۔
مقامی پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں س انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں