آئیدز ول ؑ ٰEidsvoll county کاؤنٹی میں اتوارکی شام کو پولیس نے دو ملزمان کو عین اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا جب وہ منی بینک مشین پر سکمنگ skimming کے نظام کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔کئی صارفین نے اتوار کی شام کو دس بجے کے لگ بھگ پولیس کو فون کیا کہ آئیدس ول کی اے ٹی ایم مشین میں کوئی مسلہء ہے چنانچہ رات گیارہ بجے کے قریب جب پولیس وہاں پہنچی تو دو افراد کو ا س مشین کے سامنے مشین کے سسٹم کو ناکارہ کرنے کی کوشش میں مصروف پایا۔
یہ دونوں ملزمان حلیہ سے غیر ملکی نظر آ رہے تھے۔ان کے پاس سے مشین کے والے آلات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔جبکہ پولیس نے انہیں تفتیش کے لیے حوالات میں رکھا ہوا ہے۔روم ریک پولیس اسٹیشن کے پولیس آفیسر رونی Ronny AArstein
آر اسٹائن کاک ہنا ہے کہ اسی سے ملتے جلتے آلات ایک اوراے ٹی ایم مشین کے قریب بھی پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہ اہے کہ وہ تفتیش کے ذریعے واقعات کی کڑیاں جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان آلات میں ایک کیچ اور کیمرہ شامل تھا جو کہ وہ مشین کے اوپر نصب کر رہے تھے۔اس سے کوڈ اورکارڈز کی تصاویر دونوں لی جا سکتی ہیں۔
رونی آر اسٹائن نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ منی بینک مشین سے رقم نکالتے وقت ہشیار رہیں ۔ہو سکتا ہے کہ آس پاس کہیں کوئی کیمرہ ان کے کارڈ کی تصاویر لے رہا ہو یا پھر کارڈ کو اندر ڈالتے وقت کوئی مشکل ہو تو ایسی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں ۔
NTB/UFN

Recent Comments