نارویجن پولیس کے ناکے کے دوران دو الیکٹرک اسکوٹر چلانے والے افاراد کے خون میں نشہ پایا گیا۔اوسلو میں اسکوٹر چلانے والے افراد کے خون میں الکوحل پائی گئی جس کی وجہ سے آٹھ افراد کی رپورٹ پیش کی گئی اور دو افراد کے لائسنس معطل کر دیے گئے۔
یہ ناکہ اوسلو کے ساحلی علاقوں آکرش ہوس اور ہاؤس میں گیٹ میں ہفتہ کے روز لگایا گیا تھا۔ پندرہ جون سے الیکٹرک اسکوٹر چلانے والوں کے خون میں الکوحل کی مقدار کی حد کے بارے میں نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔الیکٹرک اسکوٹروں کی بھی گاڑیوں کی طرح درجہ بندی کی گئی ہے۔نئے قوانین کے تحت یہ اسکوٹر نشہ میں چلانے والے بھی اب اپنا لائسنس کھو سکتے ہیں۔ نئے قانون کے مطابق اب چھوٹی ٹرانسپورٹ چلانے والے بھی خون میں اعشاریہ دو ملی لیٹر الکوحل کی موجودگی کی وجہ سے بھی اپنا لائسنس کھو سکتے ہیں۔
حکومت نے ناروے کے دارالحکومت اور دیگر شہروں میں بھی نئے قوانین کے مطابق کوئی ناکے لگائے ہیں۔
مولڈے میں اتوار کے روز ایک بیس سالہ شخص کا لائسنس نشے کی حالت میں اسکوٹر چلانے کے الزام میں ضبط کر لیا گیا۔
NTB/UFN