دو نو جوان اوسلو میں کار ریس لگانے کے الزام میں گرفتار

اوسلو میں دو نو جوان جن کی عمریں بیس برس کے قریب تھیں کاروں کی ریس لگانے کے الزام میں گرفتار ہو گئے۔ایک نو جوان کی کار ریس کا اختتام ایک بس سے ٹکر پر ہوا.پولیس کو اس واقعہ کی اطلا ع منگل کی شام چھ بجے ملی۔اوسلو پولیس آپریشن سر براہ Tor Jøkling تھور یو کلین نے بتایا کہ ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں کہ کاریں کتنی تیز رفتاری کے ساتھ سڑکوں پر بھاگی لیکن کار کی ٹکر سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کار کو بہت بے احتیاطی سے چلایا گیا۔دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ تا ہم پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں حوالات میں ڈال دیاہے۔دونوں نو جوان غیر ملکی ہیں۔
اس واقعہ کی وجہ سے ٹرام کو آدھ گھنٹہ کی تاخیر ہو گئی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں