شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدامیں کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد شامل ہیں۔شہدامیں نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔