نارویجن پولیس معمول کے برخلاف اب ماہ اگست تک اسلحہ کے ساتھ گشت کرتی ہوئی نظر آئے گی۔یہ حکم نامہ وزارت انصاف کی جانب سے جاری کیاگیا ہے۔وزیرانصاف آنندسن کے مطابق پولیس کو اسلحہ لے کرڈیوٹی دینے کا مقصد عوام کو کسی قسم کی دہشت گردی کے حملے سے تحفظ دینا ہے۔انہوں نے مقامی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پولیس کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت کی وجہ وہ دھمکیاں ہیں جو کہ ناروے کو دہشت گردی کے لیے دی گئی ہیں۔
ناروے میں اکثر لوگ اورسیاستدان پولیس ا اسلحہ لے کر گھومنا پسند نہیں کرتے تا ہم یہ وقت کی ضرورت ہے۔یہاں کئی مرتبہ پولیس کو اسلحہ کے ساتھ ڈیوٹی دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
NTB/UFN