ذوقی کی کہانیاں ڈی ڈی اردو پر

معروف ناول نگار اور افسانہ نگار مشرف عالم ذوقی کی انعام یافتہ کتابوں ”صدی کو الوداع کہتے ہوئے اور لینڈ اسکیپ کے گھوڑے” پر مبنی کہانیوں پر سیرئیل ”گل صدرنگ” دوردرشن کے ڈی ڈی اردو چینل پر ٢٠ جنوری سے دکھایا جارہا ہے۔ گل صدر رنگ کے پروڈیوسر اپنے وقت کے معروف ہیرو سمیت سہگل ہیں، جو راجشری کی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ہدایت سنجیش آہوجہ کی ہے۔ اس سیریل کی شوٹنگس ممبئی، کشمیر اور نارتھ ایسٹ میں کی گئی ہے۔ سیریل میں کئی مشہور فلمی چہرے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ گل صدر رنگ میں ناظرین ذوقی کی مشہور کہانیوں ‘غلام بخش، حیران مت ہو سنگھی مترا، بارش میں ایک لڑکی، نور جہاں پھول جہاں اور کین کا صوفہ، ایک انجانے خوف کی ریہرسل وغیرہ کہانیوں کا لطف لے سکیں گے۔ اس سے قبل بھی ذوقی کے ناولوں اورکہانیوں پر سیریل دکھائے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں