زکا وائرس سے دوچار خطرے کا جائزہ لینے کے لیے صحت کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔جس میں اس بیماری سے بین لاقوامی سطح پر انسانیت کو دوچار خطرات کا جائزہ لیا جائے گا۔اس وائرس کو پوری دنیا کے لیے خطرناک قرار دیے جانے پر غور کیا جائے گا۔
یہ وائرس ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے ۔یہ وائرس خاص طور سے حاملہ عورتوں کے لیے خطرناک ہے جس کی وجہ سے بچے چھوٹے دماغ کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔یہ وائرس جنوبی اور شمالی امریکہ میں نہائیت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ۔اسی لیے مارگریٹ نے ہنگامی بنیادوں پر بین الاقوامی صحت کی تنظیم کا اجلاس بلایا ہے۔اس اجلاس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ آیا اس بیماری کو عالمی سطح پر ایک بحران قرار دیا جائے یا نہیں۔
اگر ایسا ہو گیا اس کے بعد مختلف ممالک کو اس کے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنے پڑیں گے۔یہ نارویجن محکمہء صحت کی تجویز ہے۔چھوت کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے محکمے کے ڈائیریکٹر جان John-Arne R248ttingen کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اس بیماری کی مدافعت کے لیے ویکسیئن کی ایجاد پر بھی توجہ دینی چاہیے۔یہ بات جان نے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کے دوران کہی۔
NTB/UFN