رات کو موم بتی چلا کر سونے والی خاتون کی موت ہوگئی، وہ غلطی جو آپ کو کبھی بھی نہیں کرنی چاہیے

رات کو موم بتی چلا کر سونے والی خاتون کی موت ہوگئی، وہ غلطی جو آپ کو کبھی بھی نہیں کرنی چاہیے

اکثر لوگ گھر میں خوشبودار موم بتی جلاتے ہیں لیکن اب اس حوالے سے برطانیہ سے ایسی خبر آ گئی ہے کہ آئندہ کوئی ایسی موم بتی گھر میں جلانے سے پہلے دو بار سوچے گا۔ میل آن لائن کے مطابق لندن کی رہائشی فرح لوریل فریسر نامی ایک خاتون نے رات کے وقت اپنے بیڈروم میں خوشبودار موم بتی جلائی اور سو گئی۔ جب وہ بیدار ہوئی تو اس کی ناک میں سیاہ کالک جم چکی تھی اور اسے شدید کھانسی کے ساتھ سیاہ رنگ کی بلغم آ رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق فرح لوریل نے یہ واقعہ اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر سنایا ہے۔ وہ لکھتی ہے کہ ”ایک گھنٹے بعد ہی میں بیدار ہوگئی تھی، اس کے باوجود میری حالت غیر ہو رہی تھی۔ میں نے فوری طور پر ایمبولینس کال کی۔ پیرامیڈکس نے آتے ہی مجھے آکسیجن لگا دی اور ہسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اگر میں جلد نیند سے بیدار نہ ہوتی تو میری موت بھی واقع ہو سکتی تھی کیونکہ اس موم بتی سے کاربن مونو آکسائیڈ خارج ہو رہی تھی جو بہت زہریلی ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں