پولیس نے 15 سالہ لڑکے کے اغوا کے ڈرامے کا ڈراپ سین کردیا اور واردات میں مغوی کی سگی ماں ملوث نکلی۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیٹے امیر حمزہ کے اغواءکا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کروانے والی سگی ماں ہی اغواءکار نکلی۔
اس نے اپنے پہلے شوہر کو پھنسانے کے لیے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے ساتھ اپنے ہی بیٹے کے اغوا کا ڈراما رچایا اور اسے گھر میں قید رکھا۔
ایس پی صدر کے زیرنگرانی ڈی ایس پی ،ایس ایچ او کہوٹہ محمد آصف , اے ایس آئی جاوید اور IT ماہرین پر مشتمل ٹیم نے مغوی کو بازیاب کروا کے اغواءکے ڈرامے کا پول کھول دیا۔ پولیس نے ملزمان کو کو حراست میں لے لیا ہے۔