نارووال( ) جماعت صدائے حق پاکستان کے سربراہ و سجادہ نشین ڈونگیاں شریف پیر سید احمد رضا شاہ بخاری کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ سید حسن رضا شاہ بخاری کی دعوت ولیمہ روحانی اجتماع بن گیا۔تقریب میں پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی چیئرمین پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی،سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پورسیداں شریف پیر سید منظر حسین شاہ جماعتی،پیر سید غلام نقشبند المعروف چن پیر سرکار،صاحبزادہ پیر سید مستجاب علی شیرازی،پیر سید طلحہ شاہ بخاری،زیب سجادہ جامع فیضان نبویﷺ سیالکوٹ پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی،سجادہ نشین ساہو چک شریف پیر محمد عرفان الٰہی قادری،پیر صوفی مظہر حسین نقشبندی حسنی،پیر سجن سائیں سرکار الحسینی،علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی،علامہ پیر قاضی محمد یعقوب رضوی،پیر ظہیر احمد جلالی،علامہ عبدالحمید چشتی،صاحبزادہ دلشاد منیر اویسی،صوفی محمد عارف بٹ نقشبندی،صوفی محمد اللہ رکھا نقشبندی اور دیگر علماء و مشائخ کی شرکت۔